کاروار:23/ جنوری (ایس اؤنیوز)شری رام سینابھٹکل شاخ کے صدر شنکر نائک کوکاروار پولس نے سوشل میڈیا میں فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے والی پوسٹنگ کرنے پر پیر کو گرفتار کرنے کے بعد گوکرن پولس کے حوالے کیاہے۔
بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں شنکر نائک کے خلاف گوکرن پولس تھانے میں کچھ کیس درج ہوئے تھے ،ان معاملات میں پوچھ تاچھ کے لئے شنکر نائک پولس کو مطلوب تھا، ضلع ایس پی ونایک پاٹل کے حکم کے پر گوکرن کے پی ایس آئی سنتوش ، انکولہ پی ایس آئی شری دھر اور کاروار پی ایس آئی نوین نائک کی قیادت والی پولس ٹیم نے شنکر نائک کو اپنی تحویل میں لے کر گوکرن پولس کے حوالے کردیاہے۔